1 اکاؤنٹ سے فاریکس، اشیاء، قیمتی میٹلز، انرجیز اور ایکویٹی انڈسز پر تجارت کریں۔
XM MT4 اور MT5 تجارتی پليٹ فارمز کے ساتھ عالمی منڈی کی فوری رسائی

Turbo اسٹاکس CFD — اسپریڈز / شرائط

*موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر پینڈنگ آرڈر کے لیے کم سے کم لیول

کسی بھی کارپوریٹ ایکشن اور/ یا آمدنی کے اعلانات سے پہلے مطلوبہ مارجن تبدیل ہو سکتا ہے۔

جب آپ CFD پر پوزیشن ہیج کرتے ہیں اور اگر آپ کا مارجن لیول %100 سے زیادہ ہے تو مارجن ہمیشہ %50 ہوتا ہے۔

Turbo اسٹاکس کی روزانہ میعاد ختم ہوتی ہے، مطلب یہ ہے کہ تجارتی دن کے اختتام پر تمام پوزیشنز خود بخود بند ہو جائیں گی۔

CFD اسٹاکس فیزیکل شیئرز نہيں ہوتے اور یہ کسی ووٹنگ رائٹس کے تابع نہیں ہیں۔

جب کوئی کارپوریٹ ایکشن ہوتا ہے تو کلائنٹس کے تجارتی اکاؤنٹس پر ہونے والے اثرات کو ختم کرنے کے لیے قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کی جاتی ہیں۔

کیلنڈر کی تاریخيں صرف دکھانے کی غرض سے دی جاتی ہیں اور کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہیں۔

Turbo اسٹاکس کیا ہیں؟

Turbo اسٹاکس، CFD پروڈکٹس ہیں جن کے مخصوص بنیادی اسٹاکس ہیں اور ان کا لیوریج 200:1 ہوتا ہے۔ Turbo اسٹاکس کی ٹریڈنگ، بنیادی اسٹاک کے تجارتی دن کے آغاز سے شروع ہوتی ہے اور اسی دن کے اختتام پر ختم ہوتی ہے۔ یہ عمل پھر اگلے دن دوبارہ شروع ہوتا ہے۔

Turbo اسٹاکس کے لیے درکار مارجن کتنا ہے؟

turbo اسٹاکس CFD کے لیے درکار مارجن = [لاٹس*کانٹریکٹ سائز* اوپن پرائس] / [(اکاؤنٹ لیوریج، سمبل لیوریج) کا کم ترین لیوریج]

اوپر دیا گیا فارمولا بتاتا ہے کہ پوزیشن کا لیوریج، اکاؤنٹ لیوریج اور اس مخصوص سمبل کے لیوریج کے درمیان سب سے کم ترین ہے جس کی آپ تجارت کررہے ہیں۔

مثال 1: کلائنٹ turbo Amazon CFD کی 10 لاٹس کی تجارت 100 USD کی اوپننگ پرائس پر کرتا ہے، جس میں اکاؤنٹ کی بیس کرنسی USD ہے، اور اکاؤنٹ لیوریج 100:1 ہے۔ اور ساتھ ہی، turbo Amazon CFD کا سمبل لیوریج 200:1 ہے۔

turbo Amazon CFD پوزیشن کے لیے درکار مارجن (مثال 1) = (100*10*10) / 100 = 100 $

مثال 2: کلائنٹ turbo Amazon CFD کی 15 لاٹس کی تجارت 100 USD کی اوپننگ پرائس پر کرتا ہے، جس میں اکاؤنٹ کی بیس کرنسی USD ہے، اور اکاؤنٹ لیوریج 500:1 ہے۔ اور ساتھ ہی، turbo Amazon CFD کا سمبل لیوریج 200:1 ہے۔

Turbo Amazon CFD پوزیشن کے لیے درکار مارجن (مثال 2) = (100*10*15) / 200 = 75 $

سب کو بڑھاؤ|سب بند

Turbo اسٹاکس کی تجارت کب کرسکتے ہیں؟

آپ تجارتی دن کے دوران کسی بھی وقت پوزیشنز کھول اور بند کرسکتے ہیں (یعنی تجارتی دن شروع ہوتے ہی ایک لانگ Amazon پوزیشن کھولیں اور 10 منٹ بعد پوزیشن کو بند کریں)۔

ان پر قابلِ اطلاق فیس کتنی ہے؟

اس پروڈکٹ کی واحد فیس اسپریڈ ہے۔ اس پر کوئی سواپ یا کمیشن چارج نہیں کیا جائے گا۔

میری پوزیشن کب اور کس قیمت پر بند ہوگی؟

تجارتی دن کے اختتام پر تمام اوپن پوزیشنز خود بخود بند ہو جائیں گی اور اس کے لیے تجارت کے لیے دستیاب آخری قیمت کا استعمال کیا جائے گا۔

Turbo اسٹاکس کے لیے زیادہ سے زیادہ لیوریج کیا ہے؟

آپ Turbo اسٹاکس کی تجارت 200:1 کے زیادہ سے زیادہ لیوریج کے ساتھ کرسکتے ہیں۔

کیا میں ڈیویڈنڈ موصول کرنے کے لیے اہل ہوں؟

turbo اسٹاکس کی تجارت میں پوزیشنز روزانہ بند ہوتی ہیں، اس لیے آپ ڈیویڈنڈ وصول کرنے کے اہل نہیں ہوتے ہیں۔

turbo اسٹاکس کی تجارت کن پلیٹ فارمز پر کرسکتے ہیں؟

Turbo اسٹاکس صرف MT5 پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔

یہ پروڈکٹ کون سے اکاؤنٹ کی اقسام میں موجود ہے؟

آپ turbo اسٹاکس صرف ہمارے Standard اکاؤنٹ کے ساتھ ٹریڈ کرسکتے ہیں۔

مارجن ریٹ کس طرح کیلکیولیٹ کیا جاتا ہے؟

مارجن ریٹ کا حساب آپ کے اکاؤنٹ اور تجارت کردہ انسٹرومنٹ کے درمیان سب سے کم مارجن کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

ہم کوکیز کا استعمال آپکو ہماری ویب سائٹ پر بہتریں تجربہ دینے کیلیے کرتے ہیں۔ مزید پڑھیے یا اپنی کوکی سیٹنگ تبدیل کیجیے۔

خطرے کی انتباہ: آپکا سرمایہ خطرے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لیورج پروڈکٹ سب کیلیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم ہمارے مکمل رسک ڈسکلوژر کو پڑھیے۔